ختم نبوت بارے قرآنی آیات ، احادیث سرکاری دفاتر ،ضلعی داخلی حدود میں سنہرے حروف میںلکھوا کر نمایاں مقام پر آویزاں کرنے کی قرارداد منظور
وزیرا علیٰ پنجاب ایوان کی قرارداد پر عملدرآمد کروائیں‘سپیکر چودھری پرویزالٰہی کی وزیر قانون راجہ بشارت کو ہدایت سرکاری دفاتر میں ختم نبوتؐ سے متعلق قرآنی آیات اور احادث مبارکہ آویزاں کرنے پر سندھ اسمبلی ،وزیر اعلیٰ کو فوری عملدرآمد پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں‘ چودھری پرویزالٰہی ختم نبوتؐ کے متعلق سورة احزاب کی آیت نمبر 40 اور مکمل احادیث مبارکہ ترجمے کے ساتھ پنجاب کے تمام سرکاری دفاتر اور ضلعی داخلی حدود میں سنہری حروف میں لکھوایا جائے‘ صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسرکی قرار داد کا متن اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیںکشمیریوں پر ہونے والے مظالم رکوانے کیلئے بھارتی حکومت پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے پارلیمانی سیکرٹری ساجداحمد خان بھٹی کی سید علی شاہ گیلانی کی وفات پر بھارتی حکومت کے رویہ کی مذمتی قرارداد
منگل 28 ستمبر 2021 23:01
(جاری ہے)
قبل ازیں صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے سپیکر چودھری پرویزالٰہی کی اجازت سے قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوان اس سعادت پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت میں ختم نبوتؐ کے متعلق قرآن پاک کی سورة الاحزاب کی آیت نمبر 40اور احادیث مبارکہ بحوالہ ابو دائود حدیث نمبر 4252اور ترمذی شریف کی حدیث نمبر 2219 ترجمے کے ساتھ سنہری حروف میں مزین کی گئی ہیں۔
اللہ کے آخری نبی حضرت محمد رسول للہ ؐ نے فرمایا- ’’تحقیق عنقریب میری امت میں تیس جھوٹے دجال کھڑے ہوں گے ان میں سے ہر ایک دعوی کرے گا کہ وہ نبی ہے حالانکہ میں آخری نبی ہوں میرے بعد کوئی نبی ہونے والا نہیں‘‘۔ قرار داد میں حکومت پنجاب سے اس امر کا مطالبہ کیا گیا کہ ختم نبوت کے متعلق قرآن پاک کی یہ مکمل آیت اور مکمل احادیث مبارکہ کو ترجمے کے ساتھ پنجاب کے تمام سرکاری دفاتر اور ضلعی داخلی حدود میں سنہری حروف میں لکھوا کر نمایاں مقام پر آویزاں کیا جائے۔ بعدازاں قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ اجلاس کے دوران پارلیمانی سیکرٹری ساجد احمد خان بھٹی نے کشمیر ی رہنما کل جماعتی کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کی بھارتی حراست میں وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کر تے ہوئے قرارداد پیش کی کہ عظیم کشمیری رہنما سید علی گیلانی جو کہ باہمت، نڈر اور مخلص رہنما تھے، انہوں نے ہمیشہ کشمیریوں کی حقوق کی آواز بلند کی اور کشمیر کی جدوجہد آزادی کی تحریک کو موثر انداز میں دنیا کے سامنے پیش کیا اور بھارتی افواج کے ظلم و جبر کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے رہے اور کبھی بھی ان کا عزم اپنے بنیادی حقوق حاصل کی کرنے کی جدوجہد سے متزلزل نہ ہوا۔ قرارداد میں سید علی گیلانی کو ان کے حق خودارادیت کی لازوال جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرت ہوئے کہا گیا کہ یہ ایوان معترف ہے کہ سید علی گیلانی نے مقبوضہ کشمیر میں ’’ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے‘‘ کا نعرہ لگا کر اپنے آنے والی نسلوں کیلئے ایک منزل کا تعین کردیا۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیریوں پر ہونے والے مظالم رکوانے کیلئے بھارتی حکومت پر اپنا اثرورسوخ استعمال کرے۔ بعدازاں یہ قرار داد بھی متفقہ طور پر منظور ہوئی۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
Bٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 2مسافر زخمی
ف*کامیاب درخواست گزار کے حج پر نہ جانے پر اخراجات سے 2 لاکھ روپے کٹوتی کا فیصلہ
غ*لیسکو کا تمام سرکلز میں اربوں روپے کی اووربلنگ کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ
_لاہور: نہر سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد
پولیس نے 13 سالہ ذہنی معذور بچی کو بازیاب کروا لیا
جسٹس(ر)ڈاکٹر منیر احمد مغل علمی و دینی اور عدالتی حلقوں میں مستند حیثیت کی حامل شخصیت تھے، مقررین
ایکسپو سنٹر لاہور میں ایگری کوالیشن2024ء نمائش کا انعقاد، زراعت کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر تبادلہ ..
یکم مئی کو منعقد ہونے والی قومی فلسطین کانفرنس امت مسلمہ کی ترجمانی کرے گی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی خان گورچانی کی زیر صدارت اہم اجلاس،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا وزیر تعمیرات و مواصلات کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گجرات کا دورہ
کتاب کسی بھی قوم کی تہذیب و ثقافت اور ترقی کا زینہ ہوتی ہے،مبشر اقبال
سیکرٹری زراعت پنجاب کی زرعی نمائش ایگری کنکشن میں شرکت، سٹالز کا معائنہ کیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
صدرزرداری سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی شام طلب کرلیا