کپتان نے طیارے کوپرندوں کے غول سے بحفاظت بچا کر لینڈ کرا دیا

پی آئی اے کی پرواز گلگت سے لاہور آرہی تھی اس دوران پرندوں کا غول سامنے آگیا

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 03:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی پرواز کے سامنے پرندوں کا غول آگیا تاہم کپتان نے پرواز کوبحفاظت لینڈ کر وا دیا۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز گلگت سے لاہور آرہی تھی کہ اس دوران پرندوں کا غول سامنے آگیا۔

(جاری ہے)

اچانک پیدا ہونے والی صورتحال میں پائلٹ نے اپنے حواس پر قابو رکھا اور پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو لینڈ کروایا۔

اے ٹی آر طیارے کے کپتان نے اپنے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے پرندوں کے غول سے طیاروں کو بچایا اور لاہور ایئرپورٹ پر محفوظ لینڈنگ کی۔لینڈنگ کے بعد کپتان نے کنٹرول ٹاورکوپرندوں کی موجودگی کی شکایت کی تو کنٹرول ٹاور نے رن وے کلیئر کرانے کے لیے برڈشوٹر بھجوادئیے۔اس کے بعد آنے جانے والی دیگر پروازوں کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں