نجی سکول کے پرنسپل کا طالبعلم پر بہیمانہ تشدد،طالبعلم بیہوش

12 سالہ کبیر حیدر کے والد کی مدعیت میں پرنسپل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 03:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) لاہور کے علاقہ غالب مارکیٹ کے قریب نجی سکول کے پرنسپل نے طالب علم کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔بتایا گیا ہے کہ نجی سکول کے پرنسپل عابد وسیم نے طالبعلم کبیر حیدر کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں طالبعلم بیہوش ہوگیا۔ساتویں جماعت کے 12 سال کے بچے کبیر حیدر کے والد کی مدعیت میں پرنسپل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

مقدمے کے متن کے مطابق پرنسپل عابد وسیم نے طالب علم کبیر حیدر کی کمر اور سر پر تشدد کیا، پرنسپل کے تشدد سے کبیر حیددر کلاس میں بیہوش ہوگیا۔والد کے مقدمے میں موقف اختیار کیا کہ بیٹا مائیگرین کا مریض ہے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔متاثرہ طالب علم نے بتایا کہ میرا کلاس میں ساتھی سے جھگڑا ہوا تھا جس پر پرنسپل نے تشدد کا نشانہ بنایا۔والد نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ پرنسپل عابد وسیم کے خلاف چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں