راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میںڈاکٹروں کی تربیت کیلئے امریکی اے سی جی ایم ای یونیورسٹی ریذیڈنسی طرز کا پروگرام شروع کیا گیا‘پرویزالٰہی

پروفیسر عمر واحد میڈیکل کے شعبہ میں بڑی جانفشانی سے کام اور چیریٹی کاموں کی حوصلہ افزائی کر کے انسانیت کی خدمت کررہے ہیں‘قائمقام گورنر

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 18:35

راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میںڈاکٹروں کی تربیت کیلئے امریکی اے سی جی ایم ای یونیورسٹی ریذیڈنسی طرز کا پروگرام شروع کیا گیا‘پرویزالٰہی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) قائمقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر نے یہاں گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی، ڈاکٹر ندیم افراز اور ڈاکٹر زاہد منہاس بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پروفیسر عمر پاکستان کے واحد وائس چانسلر ہیں جو بغیر تنخواہ کے اپنی خدمات رضاکارانہ طور پر پیش کر رہے ہیں، میڈیکل کے شعبہ میں بڑی جانفشانی سے کام کر رہے ہیںاور چیریٹی کاموں کی حوصلہ افزائی کر کے انسانیت کی خدمت کررہے ہیں۔

چودھری پرویزالٰہی نے پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ بطور وائس چانسلر اور الائیڈ ہسپتالوںکے چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے بھی بہترین خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں طلبا اور جونیئر ڈاکٹروں کیلئے ریسرچ کا نیا شعبہ قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس یونیورسٹی میں امریکہ کی اے سی جی ایم ای یونیورسٹی ریذیڈنسی طرز کا پروگرام شروع کیا ہے جو سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی تربیت کیلئے بہترین پروگرام ہے پاکستان کو اس وقت ایسی ہی تعلیم اور جدید ریسرچ پروگرام کی ضرورت ہے۔

پروفیسر محمد عمر نے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کی سالانہ رپورٹ قائم مقام گورنرپنجاب چودھری پرویزالٰہی کو پیش کرتے ہوئے بتایا کہ یونیورسٹی کے طلبا کو دنیا میں میڈیکل کا بہترین تعلیمی نصاب اِنٹی گریٹڈ موڈیولر کریکولم پڑھایا جاتا ہے، نصاب کو جدید بنا کر امتحانات کا نیا نظام متعارف کروایا ہے انہی خصوصیات کی بنا پر ٹائم ہایئر ایجوکیشن نے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کو پاکستان کی ٹاپ یونیورسٹی کہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں