جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے زیراہتمام گوبیز پینٹس پولو کپ 2021ء کا فائنل ایف سی پولو ٹیم نے جیت لیا

اتوار 17 اکتوبر 2021 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے زیراہتمام گوبیز پینٹس پولو کپ 2021ء کا فائنل ایف سی پولو ٹیم نے جیت لیا۔ فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد ڈائمنڈ پینٹس /شیخو سٹیل کو 9-7 سے ہرا دیا۔ قبل ازیں سب سڈری فائنل میں چارکورپس نے مکسڈ بیگ کو 7-5 سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق عرصہ دراز کے بعد زندہ دلان لاہور کی ایک بڑی تعداد جناح پولو اینڈ کنٹری کلب میں میچ دیکھنے کیلئے آئی۔

اس موقع پر مہمان خصوصی ڈائریکٹر گوبیز پینٹس مسز آمنہ عمر تھیں۔ اس موقع پر جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) شعیب آفتاب، سیکرٹری میجر (ر) بابر محبوب اعوان اور تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ڈائمنڈ پینٹس /شیخو سٹیل اور ایف سی پولو ٹیموں کے درمیان فائنل میچ کافی دلچسپ اور زبردست رہا جو ایف سی پولو ٹیم نے 9-7 سے جیت لیا۔

(جاری ہے)

ایف سی کی طرف سے حوالدار شہزاد احمد نے شاندار کھیل پیش کیا اور سات خوبصورت گول سکور کیے جبکہ حوالدار ضیاء الرحمان اور نائب صوبیدار اسرار ولی نے ایک ایک گول سکور کیا۔ڈائمنڈ پینٹس /شیخو سٹیل کی طرف سے لیفٹیننٹ عمر منہاس نے تین، میر حذیفہ احمد اور عثمان عزیز انور نے دو دو گول سکور کیے۔ قبل ازیں سب سڈری فائنل میں چار کورپس نے مکسڈ بیگ کی ٹیم کو 7-3 سے ہرایا۔ اختتامی تقریب میں گوبیز پینٹس کی ڈائریکٹر مسز آمنہ عمر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments