سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام پہلی چیف منسٹر پنجاب فائیو اے سائیڈ نیشنل وومن ہاکی چیمپئن شپ کا تیسرا روز

پہلے میچ میں خیبر پختونخوا کلر نے آزاد جموں وکشمیر کو دوسرے میچ میںواپڈا نے سندھ کلر کو تیسرے میچ میںپنجاب کلر نے سندھ وائٹ کوہرایا

اتوار 17 اکتوبر 2021 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام پہلی چیف منسٹر پنجاب فائیو اے سائیڈ نیشنل وومن ہاکی چیمپئن شپ کے تیسرے روز مقابلے جاری رہے، نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اتوار کے روز 6 میچز کھیلے گئے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے میچز دیکھے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ سے کھلاڑیوںکا تعارف کرایا گیا، کھلاڑیوں نے ان کے ساتھ گروپ فوٹوز بھی بنوائے،اس موقع پر جنرل مینجر پاکستان ہاکی فیڈریشن وومن ونگ تنزیلہ عامر چیمہ، ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ ، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس چاند پروین ودیگر بھی موجود تھے، ہر میچ کے موقع پر پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ کے تیسرے روز پہلے میچ میں خیبر پختونخوا کلر نے آزاد جموں وکشمیر کو 7-1،دوسرے میچ میںواپڈا نے سندھ کلر کو 13-0،تیسرے میچ میںپنجاب کلر نے سندھ وائٹ کو 5-0،چوتھے میچ میں گلگت بلتستان نے خیبر پختونخوا وائٹ کو 3-2، پانچویں میچ میںآرمی نے پنجاب وائٹ کو 5-1 سے شکست دیدی،اور چھٹامیچ ایچ ای سی اور ریلویز میں برابر رہا، دونوں ٹیموں نے دو، دو گول کئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں