پنجاب بھرمیں 1123 ٹریفک حادثات میں17افراد جاں بحق 1168 زخمی ہوئے

اتوار 17 اکتوبر 2021 20:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں1135روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں17افراد جاں جبکہ1168افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔483معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (70فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 426ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور58مسافر550اور209پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ308ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت306متاثرین کے ساتھ پہلی فیصل آباد 81حادثات میں 88متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگوجرانوالہ72حادثات میں72متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ ان ٹریفک حادثات کے 1185متاثرین میں964مرد اور221خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں206افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور628افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ351زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں917موٹر سائیکلز،127آٹو رکشے،115موٹر کاریں،43وین12مسافربسیں،20ٹرک اور160دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں