سی ٹی ڈی کے پنجاب بھرمیں انٹیلی جنس بیسیڈ آپریشنز، 3 دہشت گرد ہلاک ، 4 گرفتار

ہلاک دہشت گردوں میں سے یک کی شناخت منظور احمد کے نام سے ہوئی جبکہ ان کے قبضے سے 2دستی بم اور کلاشنکوف ودیگر اسلحہ برآمد ہوا

پیر 18 اکتوبر 2021 12:31

سی ٹی ڈی کے پنجاب بھرمیں انٹیلی جنس بیسیڈ آپریشنز، 3 دہشت گرد ہلاک ، 4 گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر میںانٹیلی جنس بیسیڈ آپریشنز کے دوران 3 مبینہ دہشت گردوں کوہلاک اور 4 کو گرفتار کرلیا، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھرمیں 22انٹیلی جنس بیسیڈآپریشنز کئے اور کارروائیوں کے دوران 3 مبینہ دہشت گرد ہلاک اور 4 کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے پاکپتن میں کارروائی کرکی3مبینہ دہشت گردوں کوہلاک کیا، ہلاک دہشت گردوں میں سے یک کی شناخت منظور احمد کے نام سے ہوئی جبکہ ان کے قبضے سے 2دستی بم اور کلاشنکوف ودیگر اسلحہ برآمد ہوا۔سی ٹی ڈی نے بتایا کہ چنیوٹ سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار کیا گیا ہے ، دہشت گرد کی شناخت عبدالرحیم مکی کے نام سے ہوئی ، دہشت گرد سے 1100گرام بارودی مواد اور بم بنانے کا سامان برآمد ہوا۔

(جاری ہے)

آپریشن میں سی ٹی ڈی نے ساہیوال میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد غفار کو گرفتار کرکے دستی بم اور بم بنانیکادیگر سامان برآمد کرلیا۔ترجمان کے مطابق راولپنڈی سے کالعدم تنظیم کے رحیم اکبر کو گرفتار کیاگیا، دہشتگرد فرقہ وارانہ فسادکی کوشش کررہاتھا، اس کے قبضے سے اشتعال انگیر پمفلٹس برآمد ہوئے۔سی ٹی ڈی نے ملتان سے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے حسن رضا کو گرفتار کیا ، گرفتار دہشتگرد فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کی کوشش کررہاتھا۔حکام نے بتایا سی ٹی ڈی نے گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں