حکومت کی جانب سے ڈینگی کے اصل حقائق چھپانے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں اظہار تشویش کی قرارداد جمع

پیر 18 اکتوبر 2021 12:31

حکومت کی جانب سے ڈینگی کے اصل حقائق چھپانے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں اظہار تشویش کی قرارداد جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) حکومت کی جانب سے ڈینگی کے اصل حقائق چھپانے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں اظہار تشویش کی قرارداد جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ(ن)کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار دا دکے متن میں کہاگیا ہے کہ حکومت کی جانب سے ڈینگی کے اصل حقائق چھپانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

حکومت نے ڈینگی سے اموات اور کنفرم مریضوں کے اعداد و شمار کے متعلق کوئی میکنزم نہیں بنایا۔

پنجاب میں ڈینگی کے کیسز سب سے زیادہ رپورٹ ہورہے ہیں ،لیکن پنجاب حکومت جان بوجھ کر ڈینگی کے اصل مریضوں کی تعداد کو پوشیدہ رکھ رہی ہے۔ قرار دا دمیں مطالبہ کیاگیا کہ ڈینگی کے متعلق اصل حقائق قوم کے سامنے لائے جائیںاورڈینگی وباکے کنٹرول کرنے کیلئے ٹھوس حکمت عملی مرتب کی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں