چودھری شجاعت حسین، قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالہٰی کا ڈاکٹر اجمل نیازی کی وفات پر اظہارافسوس

پیر 18 اکتوبر 2021 18:29

چودھری شجاعت حسین، قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالہٰی کا ڈاکٹر اجمل نیازی کی وفات پر اظہارافسوس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) صدر پاکستان مسلم لیگ وسابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالہٰی وفاقی وزیربرائے آبی وسائل مونس الہٰی کا ڈاکٹر اجمل نیازی کی وفات پر انکے بیٹے سلیمان نیازی سے اظہار تعزیت ۔مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا۔

(جاری ہے)

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر اجمل نیازی نہایت مدبر انسان تھے ۔ ساری زندگی علم کے حصول اور فروغ میں گزاری ۔چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ ڈاکٹر اجمل نیازی مثبت سوچ رکھنے والی شخصیت کے مالک تھے ۔پنجابی زبان کو فروغ دینے میں پیش پیش تھے۔ صحافی،کالم نویس ،اینکر پرسن اوردرس وتدریس سمیت ہر شعبہ میں اپنی قابلیت کا لوہا منوایا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں