عقیدہ ختم نبوت کے بغیر ہمارا دین مکمل نہیں ہو سکتا‘شجاعت حسین، پرویزالٰہی، مونس الٰہی

سرورکائنات آقائے دو جہاں ﷺ دنیا کے سب سے عظیم انسان ہیں‘ عید میلاد النبیﷺ پر پیغامات

پیر 18 اکتوبر 2021 18:29

عقیدہ ختم نبوت کے بغیر ہمارا دین مکمل نہیں ہو سکتا‘شجاعت حسین، پرویزالٰہی، مونس الٰہی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی نے عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر کہا ہے کہ خاتم النبیین حضرت محمد رسول اللہﷺ نہ صرف مسلمانوں بلکہ تمام جہانوں کیلئے رحمت ہیں، عقیدہ ختم نبوت کے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں ہوسکتا، ہمارا دین اسوئہ رسول اللہ ﷺ پر عمل کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کا درس دیتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سرورکائنات آقائے دو جہاں ﷺ دنیا کے سب سے عظیم انسان ہیں، ان کے احکامات پر عمل کر کے ہی دنیا و آخرت میں امن و سکون، وبائی امراض پر قابو اور کامیاب زندگی حاصل کی جا سکتی ہے، مسلم امہ آقائے دوجہاں حضرت محمد ﷺ کے ارشادات پر پوری طرح عمل نہ کرنے سے ہی آج عالم اسلام کو وہ مقام حاصل نہیں جو ہونا چاہئے، خاتم النبیینﷺ کی سنتوں اور احکامات پر عمل کر کے ہی آج مسلمان اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments