عقیدہ ختم نبوت کے بغیر ہمارا دین مکمل نہیں ہو سکتا، چودھری برادران

پیر 18 اکتوبر 2021 17:37

عقیدہ ختم نبوت کے بغیر ہمارا دین مکمل نہیں ہو سکتا، چودھری برادران
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالہی اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الہی نے عید میلادالنبیۖ کے موقع پر کہا ہے کہ خاتم النبیین حضرت محمد رسول اللہﷺ نہ صرف مسلمانوں بلکہ تمام جہانوں کیلئے رحمت ہیں، عقیدہ ختم نبوت کے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں ہوسکتا، ہمارا دین اسو رسول اللہ ۖ پر عمل کرتے ہوئے اللہ تعالی کی رضا حاصل کرنے کا درس دیتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سرورکائنات آقائے دو جہاںﷺ ۖ دنیا کے سب سے عظیم انسان ہیں، ان کے احکامات پر عمل کر کے ہی دنیا و آخرت میں امن و سکون، وبائی امراض پر قابو اور کامیاب زندگی حاصل کی جا سکتی ہے۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments