وزیر اعلی عثمان بزدار کی قذافی سٹیڈیم آمد، سنٹرل پنجاب سکولز کرکٹ چمپئن شپ کا فائنل میچ دیکھا

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جیتنے والی ٹیم کے کپتان کو ٹرافی اور نقد انعام دیا،عمدہ کارکردگی پر دیگر کھلاڑیوں میںانعامات تقسیم کئے

پیر 18 اکتوبر 2021 19:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے قذافی سٹیڈیم سنٹرل پنجاب سکولز کرکٹ چمپئن شپ کا فائنل میچ دیکھا-وزیراعلی عثمان بزدار نے شائقین کرکٹ کے نعرو ں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیا -سنٹرل پنجاب سکولز کرکٹ چمپئن شپ کے تحت سکولوں کی کرکٹ ٹیموں کے مابین 280 میچ کھیلے گئے -گورنمنٹ سکول قلعہ لچھمن سنگھ کی ٹیم نے فائنل میچ میں ڈی پی ایس فیصل آباد کو ہرا کر چمپئن شپ جیتی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سنٹرل پنجاب سکولز کرکٹ چمپئن شپ جیتنے والی ٹیم کے کپتان کو ٹرافی اور نقد انعام دیا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے چمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میںانعامات تقسیم کئے -وزیراعلی عثمان بزدار نے کرکٹ چمپئن شپ کا فائنل جیتنے والی ٹیم کے کپتان اور کھلاڑیوں کو مبارکباد دی -چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیض راجہ ، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری، صوبائی وزراء مراد راس، انصر مجید نیازی، معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات عبداللہ سنبل، کمشنر لاہور ڈویژن اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھی-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں