تھائی ائیر ویز نے پاکستان کے لئے فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کر دیا

پیر 18 اکتوبر 2021 19:25

تھائی ائیر ویز نے پاکستان کے لئے فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) تھائی ائیر ویز نے یکم جنوری 2022ء سے فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کر دیا ۔تھائی ائیر ویز بنکاک اور پاکستان کے تین شہروں لاہور، اسلام آباد اور کراچی کے درمیان پروازیں آپریٹ کرے گی ۔

(جاری ہے)

ہفتے میں تین روز منگل، جمعرات اور ہفتہ کے روز پروازیں آپریٹ کی جائیں گی ۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد تھائی ائیر ویز نے شیڈول مرتب کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں