این اے 133ضمنی انتخاب، حلقے میں ترقیاتی منصوبوں، تقرر و تبادلے پر پابندی عائد

پیر 18 اکتوبر 2021 19:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 133میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری ہونے کے بعد حلقے میں ترقیاتی منصوبوں اور تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد کر دی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر کوارڈی نیشن وقاص احمد ملک نے اس سلسلہ میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق حلقے میں کوئی بھی حکومتی یا سرکاری شخصیت کسی نئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان نہیں کر سکے گی ، پولنگ کے روز تک حلقے میں تقرر و تبادلے پر بھی پابندی عائد ہو گی ۔ علاوہ ازیں صوبائی الیکشن کمشنر کی زیر صدارت صوبائی آفس میں اجلاس ہوا جس میں حلقہ این اے 133میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں