وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا معروف کالم نویس، شاعر و دانشور اجمل نیازی کے انتقال پر اظہار تعزیت،خدمات کو خراج عقیدت

پیر 18 اکتوبر 2021 21:02

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا معروف کالم نویس، شاعر و دانشور اجمل نیازی کے انتقال پر اظہار تعزیت،خدمات کو خراج عقیدت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے معروف کالم نویس، شاعر و دانشور اجمل نیازی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجمل نیازی کی تعلیمی و صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اجمل نیازی مرحوم صاحب طرز کالم نگار تھے۔ اجمل نیاز ی کی شعبہ تعلیم اور کالم نویسی میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائی

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments