وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شجاع آباد میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس،ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم

پیر 18 اکتوبر 2021 21:02

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شجاع آباد میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس،ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شجاع آباد میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے اور متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی ہر قیمت پر یقینی بنائی جائی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں