شہبازشریف اگر انٹر نیشنل صادق اور امین ہیں تو عدالت میں شواہد لے کر آئیں،شہزاد اکبر

شہبازشریف اور مریم نواز مقدمات کو طول دے رہے ہیں

پیر 18 اکتوبر 2021 22:26

شہبازشریف اگر انٹر نیشنل صادق اور امین ہیں تو عدالت میں شواہد لے کر آئیں،شہزاد اکبر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2021ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شہباز شریف اگر انٹر نیشنل صادق اور امین ہیں تو عدالت میں شواہد لے کر آئیں ،شہبازشریف اور مریم نواز مقدمات کو طول دے رہے ہیں، شہباز شریف عدالت میں بہانے بنا رہے تھے کہ جلدی چھٹی دے دیں،اجلاس چار دن سے چل رہا تھا لیکن یہاں بہانہ کرکے چلے گئے یہ ان کی شو بازی کا ثبوت ہے ،امید ہے ہماری حکومت ختم ہونے تک موجودہ کیسز منطقی انجام تک پہنچ جائیں گے،شہباز نے تو مجھے عدالتوں میں گھسیٹنے کا کہا تھا وہ اب مجھے عدالت کیوں نہیں لے کر جاتے،پاکستان تحریک انصاف باریو ں پر یقین نہیں رکھتی ،قانون کی مکمل عملداری کے لیے قانون سازی کرکے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔

90شاہراہ قائد اعظم پرپریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر آمدن سے زائد اثاثے ، منی لانڈرنگ اور ٹی ٹی کا کیس ہے، مقدمے میںشہباز شریف کا نامہ اعمال 1990ء سے شروع ہوتا ہے، اس وقت شہباز شریف کے اثاثے 2.1ملین تھے،سیاست میں آنے کے بعد شہباز شریف کے اثاثے تیزی سے بڑھے ،2003-09ء تک شہباز شریف فیملی کے اثاثوں میں 66کروڑ کا اضافہ ہوا تھا ،21لاکھ سے ان کا سفر شروع ہوا اور چند سالوں میں 66کروڑ کا اضافہ ہوا ،2009ء کے بعد یہ اضافہ 7ارب تک چلا گیا ، اثاثوں میں اضافہ 11فیصد آمدن جبکہ باقی ٹی ٹی سے آیا ،اس کیس میں چار لوگ وعدہ معاف گواہ ہیں۔

(جاری ہے)

شہزاد اکبر نے کہا کہ بڑے میاں اور چھوٹے میاں کا ایک ہی مسئلہ ہے اور وہ احتساب ہے،عوام اب ان کے جھوٹے وعدوں میں نہیں آئے گی۔انہوں نے کہا کہ احتساب کے عمل کو بہتر کرنے کے لیے پورے نظام کو بہتر کرنا ہوگا ،عدالت میں ذمہ داری ڈالی جائے گی کہ چھ ماہ میں فیصلہ ہوگا اس پر وزارت قانون تبدیلی لا رہی ہے، مریم نواز کے کیس میں بھی طوالت دینے کی کوشش کی جارہی ہے ،کبھی وکیل بدل جاتا ہے کبھی تاریخ، عدالتوں پر تنقید نہیں کررہا تاہم نظام درست کرنے کی ضرورت ہے ،احتساب کے نئے قانون میں بہتری لائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز شریف نے 181 ملین کی ٹی ٹیز لگوائیں اور سلمان شہباز نے ڈیڑھ ارب روپے کی ٹی ٹیز لگوائیں جبکہ اسے قرض ظاہر کیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ وہ کیسیز اور ثبوت ہیں جو اس خاندان پر قابض ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف مقدمے کو طول دینے کی کوشش کررہے ہیں ،شہباز شریف اپنے آپ کو انٹرنیشنل صادق امین کہتے ہیں ،انہوں نے اس کیس میں بریت کی درخواست کیوں نہیںکی ،چیلنج کرتا ہوں کہ وہ عدالتوں میں مجھے لے جائیں ،یہ عدالتی نظام کے لیے چیلنج کیس ہے اتنی اچھی تفتیش ہوئی ہے تاریخ میں لکھا جائے گا عدالت میں کیسے چلایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت ختم ہونے تک امید ہے کہ موجودہ کیسز منطقی انجام تک پہنچ جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی پوری دنیا کا مسئلہ ہے ،یہ انٹرنیشنل ٹرینڈ ہے ،کوئی بھی حکومت نہیں چاہے گی کہ وہ مہنگائی کرے اور غیر مقبول ہوجائے ،مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے حکومت عملی اقدامات کررہی ہی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں