پنجاب حکومت کا سپریم کورٹ کے حکم پر بلدیاتی اداروں کو فعال کرنےکا فیصلہ

تمام ضلعی ایڈمنسٹریٹرز کو ہٹا دیا جائے گا، ہراقدام آئین وقانون کی روشنی میں اٹھائیں گے۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 18 اکتوبر 2021 22:53

پنجاب حکومت کا سپریم کورٹ کے حکم پر بلدیاتی اداروں کو فعال کرنےکا فیصلہ
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اکتوبر2021ء) پنجاب حکومت نے بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تمام ضلعی ایڈمنسٹریٹرز کو ہٹا دیا جائے گا، ہر اقدام آئین وقانون کی روشنی میں اٹھائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت آج وزیر اعلی آفس میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا ۔

اجلاس میں بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا- وزیر اعلی عثمان بزدار نے بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ ایڈمنسٹریٹرز کو Withdraw کیا جائے گا- وزیر اعلی عثمان بزدارنے بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے اور ایڈمنسٹریٹر کی تقرری کو Withdraw کرنے کے حوالے سے محکمہ بلدیات کو آج ہی نوٹیفکیشن جاری کر نے کی ہدایت کی ہے - وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت نے مشاورت کے ساتھ بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہر اقدام آئین و قانون کی روشنی میں اٹھائیں گے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی، سیکرٹری بلدیات اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ علماء اور مشائخ کا احترام ہماری روایات کا حصہ ہے۔ علمائے کرام کے فیوض و برکات کا فیضان ہے کہ اللہ تعالیٰ مشکلات کو آسان فرما دیتے ہیں۔

قیام پاکستان سے قبل اور قیام پاکستان کے بعد علماء اور صوفیاء کرام نے دین کیلئے قابل قدر خدمات سرانجام دیں۔ علماء و مشائخ نے ملک و قوم کو جب بھی ضرورت پڑی اپنی خدمات پیش کیں اور مشکل حل کرنے کے لئے بھرپورکردار ادا کیا اور آج ہم یہاں ایک عظیم مقصد کیلئے موجودہیں۔ عشرہ شانِ رحمت اللعالمینؐ  منانے کا مقصد دنیا کو یہ باور کرانا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے محبوب اور ہمارے پیارے نبی کریم حضرت محمدؐ  سے ہماری محبت ہر خوف سے بالاتر ہے۔ نبی کریم ؐ  کی ذات اقدس کو اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں صفاتی ناموں کے ساتھ بیان کیا اور تاقیامت ان کے ذکر کوبلند کرنے کا وعدہ کیاہے۔ اللہ کے نبیﷺ کی شان او رذکر ہمیشہ بلند تھا، ہے اور رہے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں