کرپٹو ڈیجیٹل کرنسی سے متعلق کیس میں قانونی معاونت طلب

بدھ 20 اکتوبر 2021 13:31

کرپٹو ڈیجیٹل کرنسی سے متعلق کیس میں قانونی معاونت طلب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) لاہور ہائیکورٹ نے کرپٹو ڈیجیٹل کرنسی سے متعلق کیس میں قانونی معاونت طلب کرلی ۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

فاضل عدالت نے تمام اداروں سے کرپٹو ڈیجیٹل کرنسی سے متعلق قانونی معاونت طلب کرلی۔ فاضل عدالت نے کہا کہ تمام اداروے میٹنگ کے بعد عدالت میں کرپٹو ڈیجیٹل کرنسی سے متعلق قانونی نقطہ پیش کریں ۔عدالت میں ایس ای سی پی ،اسٹیٹ بنک ،ایف آئی اے اور وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کے وکلا ء پیش ہوئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں