ہائیکورٹ کابرجیس طاہر کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں عبوری ضمانت کیلئے احتساب عدالت سے رجوع کرنیکا حکم

بدھ 20 اکتوبر 2021 13:31

ہائیکورٹ کابرجیس طاہر کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں عبوری ضمانت کیلئے احتساب عدالت سے رجوع کرنیکا حکم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) لاہورہائیکورٹ نے مسلم لیگ(ن) کے ممبر قومی اسمبلی برجیس طاہر کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں عبوری ضمانت کے لیے احتساب عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا ۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دورکنی برجیس طاہر کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں طلب کررکھا ہے، آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری نیب لاہور میں زیر التوا ء ہے،نیب لاہور کو تمام ریکارڈ پیش کر چکا ہوں اور مکمل تعاون کیا۔

درخواست میںموقف اختیار کیا گیا تمام اثاثے آمدن سے مطابقت رکھتے ہیں ،کسی قسم کے ناجائز اثاثے نہیں بنائے ،خدشہ ہے کہ پیشی کے موقع پر آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار کر لیا جائے گا۔استدعا ہے عدالت ضمانت منظور کر کے نیب کو گرفتاری سے روکے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں