ایف آئی اے سائبر کرائم کو مینار پاکستان پر ہراسانی کا نشانہ بنانے والی ٹک ٹاک کر عائشہ کا انتظار

ٹک ٹاکر نے ابھی تک اپنا موبائل فون بھی جمع نہیں کروایا، شکایت پر پیش رفت کے لیے متعلقہ حکام نے متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن جو نمبر اس نے دیا وہ بھی بند جا رہا ہے۔ایف آئی اے ذرائع

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 20 اکتوبر 2021 16:08

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 اکتوبر 2021ء) :ایف آئی اے سائبر کرائم کو مینار پاکستان پر ہراسانی کا نشانہ بنانے والی ٹک ٹاک کر عائشہ کا انتظار ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹک ٹاکر نے ساتھی ریمبو کی جانب سے ویڈیو شیئر کرنے پر ایف آئی اے سائبر کرائم لاہور کو درخواست دی تھی جس کے بعد ابھی تک عائشہ ایف آئی اے سائبر کرائم کے سامنے پیش نہیں ہوئی۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ عائشہ کا بیان ریکارڈ کرنے اور اس کے موبائل کے فرانزک کے بعد کارروائی آگے بڑھے گی۔ٹک ٹاکر نے ابھی تک اپنا موبائل فون بھی جمع نہیں کروایا، شکایت پر پیش رفت کے لیے متعلقہ حکام نے متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن جو نمبر اس نے دیا وہ بھی بند جا رہا ہے۔واضح رہے کہ ٹک ٹاکر عائشہ کیس کے حوالے سے ملزم ریمبو نے مینار پاکستان واقعہ سے متعلق نئے انکشافات کیے ۔

(جاری ہے)

عدالت میں دیے گئے بیان میں ملزم ریمبو نے کہا کہ عائشہ نے مقدمے میں گرفتار فی ملزم سے 5 لاکھ لینے کا کہا تھا ، عائشہ نے بلیک میل کیا اگر بات نہ مانی تو جیل بھجوا دوں گی ، جس کے بعد راتوں رات مجھ پر ایف آئی آر کروائی گئی۔ قبل ازیں ہراسگی کا نشانہ بننے والی متاثرہ خاتون عائشہ اکرم نے تمام واقعہ کا ذمہ دار اپنے ساتھی ریمبو کوٹھہرایا ہے ، انویسٹی گیشن پولیس کو دیے گئے تحریری بیان عائشہ اکرم نے کہا کہ گریٹر اقبال پارک جانے کا منصوبہ ریمبو نے ہی بنایا تھا ، ریمبو نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میری نازیبا ویڈیوز بنارکھی ہیں ، ویڈیوز کی وجہ سے ریمبو مجھے بلیک میل کرتا رہا اور اب تک ریمبو مجھے بلیک میل کرکے 10لاکھ روپے لے چکا ہے ، میں اپنی تنخواہ میں سے آدھے پیسے ریمبو کو دیتی تھی ، ریمبو اپنے ساتھی بادشاہ کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک گینگ چلاتا ہے ۔

جس کے بعد پولیس نے ریمبو کو گرفتار کر لیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں