ہسپتالوں میں نہ تو میڈیسن دستیاب ہیں اور نہ ہی ڈینگی زدہ مریضوں کی طرف کوئی توجہ دی جاتی ہے‘خواجہ عمران نذیر

نالائق حکومت نے مہنگائی اور بے روز گاری کے مسلسل حملوں کے بعد عوام کو اب ڈینگی مچھر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیاہے

بدھ 20 اکتوبر 2021 16:58

ہسپتالوں میں نہ تو میڈیسن دستیاب ہیں اور نہ ہی ڈینگی زدہ مریضوں کی طرف کوئی توجہ دی جاتی ہے‘خواجہ عمران نذیر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ نالائق حکومت نے مہنگائی اور بے روز گاری کے مسلسل حملوں کے بعد عوام کو اب ڈینگی مچھر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیاہے ،ہسپتالوں میں نہ تو میڈیسن دستیاب ہیں اور نہ ہی ڈینگی زدہ مریضوں کی طرف کوئی توجہ دی جاتی ہے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ مہنگائی کے ہاتھوں ستائے عوام آئندہ انتخابات میں ظالم حکمرانوں کی ضمانتیں ضبط کرا دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک پر اس وقت ایک آسیب مسلط ہے بھوک مہنگائی بیروزگاری اور غربت کا جن ناچ رہا ہے۔وزیراعظم کے دستخط سے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا گیا ہے ڈیزل کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ عمران خان نے 4 ماہ میں 8 بار پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کیں جون سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات 30 روپے سے زائد مہنگی ہو چکی ہیں۔ صرف پیٹرول کی قیمت 4 ماہ میں29 روپے فی لیٹر بڑھائی گئیں جبکہ ڈیزل فی لیٹر 23روپے مہنگا کیا گیا.کھانے پینے کی اشیاء پہلے ہی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں مہنگائی ساڑھے 12 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے تبدیلی کے بھوت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کو بھی نہیں چھوڑا۔ مہنگائی کے سونامی نے عوام کا بھرکس نکال کر رکھ دیا ہے۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments