وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کی ملاقات، ملازمین واساتذہ کیلئے خصوصی الاؤنس کی اصولی منظوری

یونیورسٹیز کے دیگر معاملات کو بھی بہتر بنائیں گے،پنجاب میں سمارٹ یونیورسٹی کے منصوبے پر کام جاری‘وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

بدھ 20 اکتوبر 2021 22:39

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کی ملاقات، ملازمین واساتذہ کیلئے خصوصی الاؤنس کی اصولی منظوری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے یونیورسٹیز کے وائس چانسلرزکے وفدنے ملاقات کی ۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے یونیورسٹیز سے متعلقہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ عید میلادالنبیؐ کے پرمسرت موقع کی مناسبت سے یونیورسٹیز کے ملازمین او راساتذہ کے لئے ڈسپیرٹی ریڈیکشن الاؤنس کی اصولی منظوری دینے کا اعلان کرتا ہوں - الاؤنس کے حوالے محکمہ خزانہ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں -انہوںنے کہا کہ یونیورسٹیز کے دیگر معاملات کو بھی بہتر بنائیں گی- پنجاب میں سمارٹ یونیورسٹی کے منصوبے پر بھی کام کر رہے ہیں - ہر ضلع میں معیاری یونیورسٹی کا قیام ہمارا مشن ہے -انہوںنے کہا کہ رحمت اللعالمین ؐ کی ذات اقدس پر ریسرچ کے لئے 6 یونیورسٹیز میں سیرت چیئرز قائم کر دی ہیں - سیرت چیئرز کا دائرہ کار مزید بڑھائیں گی- انہوںنے کہا کہ ہائرایجوکیشن پر پورا فوکس ہی-پنجاب حکومت اعلی تعلیم کے فروغ کے لئے آپ کو پورا سپورٹ کرے گی- وزیر اعلی سے ملاقات کرنے والوں میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر نیاز اختر، وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر، وائس چانسلر پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی لاہور پروفیسر ڈاکٹر عبدالستار شاکر، وائس چانسلر میر چاکر خان رند یونیورسٹی اوکاڑہ ڈاکٹر محمود سلیم اور وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر نوید اے چودھری شامل تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں، معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور، سیکرٹری خزانہ ، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی لاہور ، رجسٹرار یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments