وزیراعلیٰ آفس 8 کلب روڈ کی جامعہ مسجد میں عید میلادالنبی ؐ پر روح پرور محفل کا انعقاد،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خصوصی شرکت

محفل میلاد میں بارگاہ رسالتؐ میں ہدیہ عقیدت کے پھول پیش کئے گئے،ملک و قوم کی سا لمیت، ترقی، خوشحالی اور امن کیلئے خصوصی دعا کی گئی

بدھ 20 اکتوبر 2021 22:39

وزیراعلیٰ آفس 8 کلب روڈ کی جامعہ مسجد میں عید میلادالنبی ؐ پر روح پرور محفل کا انعقاد،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خصوصی شرکت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر وزیراعلیٰ آفس 8 کلب روڈ کی جامعہ مسجد میں عید میلادالنبی ؐ کے موقع پر روح پرور محفل کا انعقاد کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے عثمان بزدار نے محفل میلاد میں شرکت کی ۔قاری محمدرفیق نقشبندی نے تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کی۔ڈی جی اوقاف طاہر رضا بخاری نے بیان سیرت النبی ؐ سے محفل میلاد کا آغاز کیا۔

محفل میلاد میں بارگاہ رسالتؐ میں ہدیہ عقیدت کے پھول پیش کئے گئے۔معروف نعت خوانوںالحاج محمد فیصل نقشبندی، عبدالصمد سراقہ اور اسرار اعظم چشتی نے نعت رسول مقبولؐ پیش کیں۔صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعیدالحسن شاہ نے خاتم النبیین حضرت محمد ؐ کی شان بیان کی اور دعا کرائی۔

(جاری ہے)

ملک و قوم کی سا لمیت، ترقی، خوشحالی اور امن کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

صوبائی وزیر اسد کھوکھر، ایم پی اے نذیر احمد چوہان، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری اوقاف ، سیکرٹری کوآرڈینیشن وزیر اعلیٰ اور وزیراعلیٰ آفس کے سٹاف نے محفل میلاد ؐ میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ کا کہناہے کہ نبی کریم ؐ کی ولادت با سعادت کی بابرکت گھڑیاںکائنات کے قیمتی ترین لمحات ہیں ۔12 ربیع الاول کی افضل ترین صبح ازلی سعادتوں اور ابدی مسرتوںکے خوبصورت نور نے پوری دنیا کو منور کر دیا-حضور رحمت عالم ؐ کی ولادت مبارکہ سے پہلے سرزمین عرب جہالت کے اندھریوں میں ڈوبی ہوئی تھی۔ حضرت محمد ؐ کے قدم مبارک سے نہ صرف زمین عرب بلکہ پوری دنیا کی کایا پلٹ گئی۔ آپ ؐ نے مختصر عرصے میں انقلاب آفریں اصلاحات کر کے ایک مثالی معاشر ے کی بنیاد رکھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں