نبی پاکؐ کی ولادت با سعادت کا بابرکت دن،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکااپنی فیملی کے ہمراہ کاشانہ ویلفیئرہوم کا دورہ

وزیراعلیٰ اپنی فیملی کے ہمراہ بچیوں کیساتھ بیٹھ گئے،بچیوںکے ساتھ عید میلادالنبیؐ کے پرمسرت لمحات گزارے پہلی بار کاشانہ آیا تو بچیوں کیلئے ناکافی سہولتیں دیکھ کر دل رنجیدہ ہوا، اب کاشانہ میں بچیوں کیلئے بہترین سہولتیں موجود ہیں‘وزیراعلیٰ پنجاب

بدھ 20 اکتوبر 2021 22:39

نبی پاکؐ کی ولادت با سعادت کا بابرکت دن،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکااپنی فیملی کے ہمراہ کاشانہ ویلفیئرہوم کا دورہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) نبی پاک ؐ کی ولادت با سعادت کے بابرکت دن کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے اپنی فیملی کے ہمراہ کاشانہ ویلفیئر ہوم کادورہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزداراوران کی فیملی نے کاشانہ ویلفیئر ہوم میں مقیم بچیوںکے ساتھ عید میلاد النبیؐ کے پرمسرت لمحات گزارے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار اوران کی فیملی نے کاشانہ ویلفیئرہوم میں مقیم بچیوں کو عیدمیلاد النبیؐ کی مبارکباد دی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزداراوران کی فیملی کاشانہ ویلفیئر ہوم میں مقیم بچیوں کے ساتھ بیٹھ گئے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بچیوں کے ساتھ حال احوال کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے بچیوں کوکپڑے، مٹھائی اوردیگر تحائف دیئے ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے بچیوں سے شفقت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

کاشانہ ویلفیئر ہوم میں مقیم بچیوں نے تلاوت قرآن پاک اورنعت رسول مقبولؐ کی سعادت حاصل کی ۔

آخر میںایک بچی نے خصوصی دعا کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار اوران کی فیملی نے تقریباً دو گھنٹے بچیوں کے ساتھ گزارے۔بچیوں نے عیدمیلادا لنبیؐ کے روز کاشانہ ویلفیئر ہوم آنے اورادارے میں سہولتیں بہتر بنانے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار اوران کی فیملی کا شکریہ ادا کیا۔بچیوں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارا اپنی بیٹیوں کی طرح خیال رکھتے ہیں ۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ آپ میری بیٹیوں کی طرح ہیں۔بچیوں کی فرمائش پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کاشانہ ویلفیئر ہوم میں مقیم بچیوں کے لئے مری کے تفریحی دورے کا اعلان کیااورکہا کہ جلد آپ کو مری کا وزٹ کرایا جائے گا۔ آپ تمام بیٹیاں سرکاری مہمان کی حیثیت سے مری کا دورہ کریں گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ آپ کولاہورکا مطالعاتی دورہ بھی کرایا جائے گا۔

نبی پاکؐ نے بچوں سے محبت اورپیارکا درس دیا ہے ۔نبی پاکؐ کی سنت پر عمل کرناہم سب کیلئے باعث اعزاز ہے ۔عید میلاد النبیؐ کے روز بچیوں کے ساتھ وقت گزار کر دلی مسرت ہوئی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ آپ کا ہر طرح سے خیال رکھنا میری ذمہ داری ہے۔آپ جیسی بچیوں کو خوشیوں میں شریک کرنا ہماری قومی اور مذہبی ذمہ داری ہے۔جب میں پہلی بار کاشانہ ویلفیئر ہوم آیا تو معصوم بچیوں کے لئے ناکافی سہولتیں دیکھ کر دل رنجیدہ ہوا۔اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اب کاشانہ ویلفیئر ہوم میں بچیوں کیلئے بہترین سہولتیں موجود ہیں ۔انہوںنے کہا کہ آپ جیسی بیٹیوں کی دیکھ بھال کے لئے پنجاب حکومت ہر طرح کے وسائل فراہم کرتی رہے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں