وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج ،آرٹس اینڈ کلچر میں ایف ایم 95 پنجاب رنگ ریڈیو کا دورہ

’’میں عثمان بزدار بو ل رہا ہوں‘‘ وزیراعلیٰ کی ایف ایم 95 پنجاب رنگ ریڈیو کے سامعین سے لائیو گفتگو آپ عوامی انداز اپنانے والے پہلے وزیراعلیٰ ہیں، سماجی و ثقافتی سرگرمیوں کی بحالی و فروغ کیلئے حکومتی اقدامات قابل تحسین ہیں‘سامعین

بدھ 20 اکتوبر 2021 22:39

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج ،آرٹس اینڈ کلچر میں ایف ایم 95 پنجاب رنگ ریڈیو کا دورہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج ،آرٹس اینڈ کلچر میں ایف ایم 95 پنجاب رنگ ریڈیو کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایف ایم95 پنجاب رنگ ریڈیوکے مختلف شعبے دیکھے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایف ایم 95 پنجاب رنگ ریڈیو پر سامعین سے لائیو کالزپر گفتگو کی ’’میں عثمان بزدار بو ل رہا ہوں‘‘ ۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو براہ راست سن کرپنجاب رنگ ریڈیو کے سامعین نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سامعین سے ہلکے پھلکے انداز میں پنجاب کی ثقافت، شعر و شاعری اور موسیقی پر گفتگو کی۔ سامعین نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے پسندیدہ شعر سنانے کی فرمائش کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سامعین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زمانہ طالب علمی میں شاعری سے شغف رہا اور بہت کچھ پڑھا لیکن اب سرکاری مصروفیت کی وجہ سے شعر و شاعری کے مطالعہ کیلئے فرصت نہیں ملتی۔

انہوں نے بتایا کہ ایف ایم 95 پنجاب رنگ ریڈیو کے بعد نان کمرشل ٹی وی نشریات کا بھی جلد آغاز کیا جائے گا اور اس ضمن میں ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ایف ایم 95 پنجاب رنگ ریڈیو کے سامعین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے براہ راست گفتگو کرکے بہت اچھا لگا۔ پنجاب میں آپ عوامی انداز اپنانے والے پہلے وزیراعلیٰ ہیں۔آپ کے پنجاب کی سماجی و ثقافتی سرگرمیوں کی بحالی اور فروغ کیلئے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ صوبائی وزیرثقافت خیال احمد کاسترو، سیکرٹری اطلاعات، ڈی جی پلاک،ڈی جی پی آراورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments