وزیراعلی عثمان بزدارکا بھارتی بحریہ کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوںکو خراج تحسین

بدھ 20 اکتوبر 2021 22:39

وزیراعلی عثمان بزدارکا بھارتی بحریہ کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوںکو خراج تحسین
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے بھارتی بحریہ کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوںکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کے عزائم ناکام بنانے پر پاک بحریہ کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ پاک بحریہ کے جانبازوں نے پاکستان کی سمندری حدود کا دفاع کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک ارادوں کوخاک میں ملایا۔

(جاری ہے)

سمندری اندازی کی ناکام کوشش کر کے بھارت نے اپنا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے پھر بے نقاب کیا۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کی سمندری حدود کی حفاظت کرنے والے پاک بحریہ کے افسر اور جوان ہمارا فخر ہیں۔ قوم کو پاکستان نیوی کی صلاحیتوں اور کارناموں پر فخر ہے۔بزدل دشمن سن لے کہ پوری پاکستانی قوم متحد ہے اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔ پاکستان کے 22کروڑ عوام مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔انہوںنے کہا کہمضبوط دفاع کے باعث وطن عزیز کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں