وزیراعلیٰ عثمان بزدارایک بار پھر ان ایکشن، لاہور شہر کے مختلف علاقوں کا بغیر پروٹوکول دورہ،صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا

وزیراعلیٰ بعض علاقوں میں صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر برہم، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو صفائی انتظامات بہتر بنانے کا حکم

بدھ 20 اکتوبر 2021 22:40

وزیراعلیٰ عثمان بزدارایک بار پھر ان ایکشن، لاہور شہر کے مختلف علاقوں کا بغیر پروٹوکول دورہ،صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارایک بار پھر ان ایکشن، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور شہر کے مختلف علاقوں کا بغیر پروٹوکول دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار سٹاف افسر، سکیورٹی آفیسر اور آفیشل فوٹوگرافر و کیمرہ مین کو بھی ساتھ لے کر نہ گئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خود گاڑی ڈرائیو کی اور اکیلے ہی بعض علاقوں میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فیروز پور روڈ،ٹاؤن شپ،جوہر ٹاؤن،گارڈن ٹاؤن،فیصل ٹاؤن،کالج روڈ،اکبر چوک اوردیگر علاقوں میں صفائی کے انتظامات کا مشاہدہ کیا۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے بعض علاقوں میں صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے پربرہمی کا اظہار کیا اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ صفائی کے پلان کی ڈیلی مانیٹرنگ کی جائے اور متعلقہ حکام لاہور شہر کو صاف کرنے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔

شہریوں کو صاف ستھرا ماحول دینا ہماری ذمہ داری ہے اور صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کی صورتحال کے بارے کچھ عرصے سے شکایات مل رہی تھیں۔ صفائی انتظامات کا خود جائزہ لیا اور ایل ڈبلیو ایم سی کو صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں