سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام پہلی چیف منسٹر پنجاب فائیواے سائیڈ نیشنل وومن ہاکی چمپئنشپ واپڈانے جیت لی

مہمان خصوصی وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے واپڈا کی ٹیم کو ونر، سیکرٹری سپورٹس فواد ہاشم ربانی نے پنجاب کلر کو رنر اپ ٹرافی دی واپڈا کو 5 لاکھ روپے، رنراپ پنجاب کلر کی ٹیم کو 3لاکھ روپے جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالی ریلویز کی ٹیم کو 2 لاکھ روپے کے کیش انعامات دیئے گئے

بدھ 20 اکتوبر 2021 22:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام پہلی چیف منسٹر پنجاب فائیو اے سائیڈ نیشنل وومن ہاکی چمپئن شپ واپڈانے جیت لی ، واپڈانے پنجاب کلرکی ٹیم کو فائنل میں4-0سے شکست دی، پنجاب کلر کی ٹیم رنر اپ رہی، ریلویزکی ٹیم تیسرے اور آرمی کی ٹیم چوتھے نمبر پر رہیں، مہمان خصوصی وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے واپڈا کی ٹیم کو ونر ٹرافی دی،سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب فواد ہاشم ربانی اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے پنجاب کلرکی ٹیم کو رنر اپ ٹرافی دی، چیمپئن شپ جیتنے والی واپڈا کی ٹیم کو 5لاکھ روپے، رنراپ پنجاب کلرکی ٹیم کو 3لاکھ روپے جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالی ٹیم ریلویز کو 2لاکھ روپے کے کیش انعامات دیئے گئے، تمام کھلاڑیوں کو میڈل بھی پہنائے گئے، چمپئن شپ کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ پنجاب کلر کی کپتان سدرہ حاکم اور بہترین گول کیپر کا ایوارڈ طاہرہ اسلم کو دیا گیا، دونوں کھلاڑیوں کو 10،10ہزار روپے کیش انعام بھی دیا گیا، واپڈا کی جانب سے حمرا لطیف نے 2، ندااصغر اور افشین نے ایک، ایک گول کیا، اس موقع پرسیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب فواد ہاشم ربانی ، ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ آصف زماں، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشدا ولکھ ، ہاکی اولمپیئن خواجہ جنید، جنرل مینجر پاکستان ہاکی فیڈریشن وومن ونگ تنزیلہ عامر چیمہ، ڈائریکٹر ایڈمن جاویدچوہان، ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس چاند پروین ودیگر بھی موجود تھے، شائقین نے کھلاڑیوں کو بھرپور داد دی، فائنل کے اختتام پر کھلاڑیوں پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں، اختتامی تقریب میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں