میٹرو بس اور اورنج ٹرین پر کام کرنے والے 1800 ملازمین تنخواہوں سے محروم ہونے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعرات 21 اکتوبر 2021 12:20

میٹرو بس اور اورنج ٹرین پر کام کرنے والے 1800 ملازمین تنخواہوں سے محروم ہونے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) میٹرو بس اور اورنج ٹرین پر کام کرنے والے 1800 ملازمین تنخواہوں سے محروم ہونے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئیقرارداد کے متن میں کہاگیا ہے کہ میٹرو بس اور اورنج ٹرین پر کام کرنے والے ملازمین کے مسائل کم نہ ہوئے،ملازمین گزشتہ دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔

پنجاب حکومت نے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی سہ ماہی گرانٹ جاری نہ کی، جس سے اتھارٹی مالی مشکلات کا شکار ہے۔پنجاب حکومت نے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی سہ ماہی گرانٹ دبا لی۔حکومت نے سکیورٹی کمپنی کے لیے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو 15 کروڑ کے فنڈز جاری نہ کیے،فنڈز جاری نہ ہونے سے سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی تنخواہیں رک گئیں۔

(جاری ہے)

میٹرو بس لاہور ،ملتان اور اورنج ٹرین کے سکیورٹی ملازمین کو تنخواہیں نہ ملیں،میٹرو بس اور اورنج ٹرین پر کام کرنے والے 1800 ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں۔

سکیورٹی کمپنی کے ملازمین گزشتہ دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔ سکیورٹی کمپنی کے ملازمین کو اگست کے بعد تنخواہ نہ مل سکی۔تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر اس سے قبل بھی ملازمین احتجاج بھی کر چکے ہیں۔تنخواہوں سے محروم ملازمین اپنی اجرت کے حصول کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ قرار داد میں مطالبہ کیاگیا کہ حکومت فوری طور پر ان ملازمین کی تنخواہیں ادا کرے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں