نواز شریف ابھی وطن واپس نہیں آئیں گے ، وہ قصہ ماضی ہیں

مجھے لگ رہا ہے کہ اعتماد آںے والا ہے۔ سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 اکتوبر 2021 16:03

نواز شریف ابھی وطن واپس نہیں آئیں گے ، وہ قصہ ماضی ہیں
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اکتوبر 2021ء) : سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ نواز شریف جلدی وطن واپس نہیں آئیں گے وہ قصہ ماضی بن چکے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ مجھے لگ رہا ہے کہ اعتماد آنے والا ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ وہ تب واپس آئیں گے جب الیکشن مہم شروع ہو جائے گی یا پھر کوئی برکت والا مہینہ شروع ہو جائے گا۔

انہوں نے ایک اہم ملاقات کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ کچھ اہم لوگوں کی مولانا فضل الرحمان سے گفتگو ہوئی ہے جس کی بنیاد پر مجھے لگ رہا ہے کہ اعتماد آنے والا ہے۔ عارف حمید بھٹی نے کہا کہ مریم نواز قصہ ماضی ہیں، وہ پہلے شہباز شریف کو شکست دیں اور پھر میدان میں آئیں۔

(جاری ہے)

حکومت سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان خود ہی اپنی اپوزیشن بنے ہوئے ہیں۔

وہ اس وقت اپنے خلاف اپوزیشن کو اس قدر مضبوط کرنے میں لگے ہیں کہ ناقابل یقین ہے۔ عارف حمید بھٹی نے بتایا کہ پرسوں وزیراعظم عمران خان ایک نجی نشست میں بیٹھے تھے کہ ایک اہم ترین شخصیت کا نام  آگیا جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اُن کا کیا ہے؟ میں جب چاہوں انہیں فارغ کر سکتا ہوں۔ پروگرام میں موجود تجزیہ کار طاہر ملک نے شہباز شریف کی ملاقاتوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو طعنے دئے ہیں کہ تم نے جس کو جہاں کہا میں نے نوکری دی لیکن پھر بھی تم سے کچھ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں پنجاب کی سیاست کو مائنس نہیں کیا جا سکتا ، اور اگر پنجاب کی سیاست کو مائنس نہیں کیا جا سکتا تو پھر نواز شریف اور مریم نواز بھی مائنس نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں