کورونا وائرس نظر نہیں آتا ڈینگی تو نظر آتا ہے، کنٹرول کرنے کیلئے مناسب بندوبست کیا جائے‘ چودھری پرویزالٰہی

عوام کے بنیادی مسائل کا واحد حل بلدیاتی نظام ہے، اس نظام نے ملک کو امن و امان اور ترقی کی راہ پر گامزن کیا‘چیئرمین، وائس چیئرمین، کونسلرز اور بلدیاتی نمائندوں کے اجلاس سے خطاب

جمعرات 21 اکتوبر 2021 23:49

کورونا وائرس نظر نہیں آتا ڈینگی تو نظر آتا ہے، کنٹرول کرنے کیلئے مناسب بندوبست کیا جائے‘ چودھری پرویزالٰہی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت بلدیاتی نظام کی افادیت کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین، وائس چیئرمین، کونسلرز، بلدیاتی نمائندوں سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اجلاس میں عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا گیا اور موقع پر احکامات صادر کئے گئے۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ کورونا وائرس ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوا کہ ڈینگی پوری طاقت کے ساتھ پھیل رہا ہے، کورونا وائرس نظر نہیں آتامگر ڈینگی تو نظر آتا ہے لہٰذا اسے کنٹرول کرنے کیلئے بروقت مناسب بندوبست کیا جائے۔ انہوں نے کہا کورونا کی صورتحال میں بھی حالات پر قابو پانے کیلئے ریسکیو 1122 سروس نے اہم کردار کیا۔

(جاری ہے)

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ عوام کو مہنگائی کے جن کے تسلط سے نکالنا ہو گا، انہیں راحت و سکون اور روزگار فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے اپنے مفادات کی خاطر عوام کی فلاح و بہبود کو نظر انداز کیا، عوام کے بنیادی مسائل کا واحد حل بلدیاتی نظام ہے اس نظام نے ملک کو امن وامان اور ترقی کی راہ پر گامزن کیا، عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے صاف پانی کی فراہمی، سیوریج آب کی نکاسی، سڑکوںاور گلیوں کی تعمیر، مفت علاج جیسی سہولتیں فراہم کر کے ان کے دکھوں کو کسی حد تک کم کیا جا سکتا ہے یہی وجہ ہے کہ ہم نے ترجیحی بنیادوں پر میگا پراجیکٹس کی تکمیل کی، نیوسمال انڈسٹریل اسٹیٹ فیز ٹو گجرات، کٹھالہ چناب تا سروس موڑ کارپٹ جی ٹی روڈ، سروس موڑ فلائی اوور سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

اجلاس میںسابق ناظم چودھری اصغر علی، امجد پرویزبٹ، عثمان نصراللہ کھو کھر، چودھری حسنین اصغر، حاجی منظور حسین ڈار، چودھری سلیم کمبوہ، چودھری راشد پنوں، چودھری عمر ساجد، ڈاکٹر اعجاز احمد، ملک اسحاق اعوان، میاں پرویز اختر پگانوالہ، محمد عارف گجراتی، ظفر اقبال رحمانی، غیاث الدین پال اور دیگر رہنما شریک تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں