پانچ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری ،نوٹیفکیشن جاری

نوید حیدر شیرازی سیکرٹری لائیو سٹاک ،عبدالشکور رجسٹرار پنجاب کوآپریٹو سوسائٹیز تعینات

جمعرات 21 اکتوبر 2021 22:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) پنجاب حکومت نے پانچ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر سید طاہر رضا ہمدانی کو ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز، پراسس ویٹس اینڈ میرز ،ممبر کالونی بورڈ آف ریونیو نوید حیدر شیرازی کوتبدیل کر کے سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ،تقرری کے منتظر نادر چٹھہ کو سیکرٹری سپیشلازڈ ہیلتھ کیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن جنوبی پنجاب ،نادر چٹھہ کو سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب کی اضافی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئی ،رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز پنجاب محمد اظہر حیات کوتبدیل کر کے او ایس ڈی جبکہ ڈپٹی سیکرٹری انڈسٹریز عبدالشکور کو تبدیل کر کے رجسٹرار پنجاب کوآپریٹو سوسائٹیز تعینات کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں