سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیئرکا پنجاب بھر میں ڈینگی سے بچاؤ کی سرگرمیاں تیز کرنے کاحکم

عوام صفائی کا خیال رکھ کر ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے میں اہم کردارکریں‘عمران سکندر بلوچ

جمعہ 22 اکتوبر 2021 15:21

سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیئرکا پنجاب بھر میں ڈینگی سے بچاؤ کی سرگرمیاں تیز کرنے کاحکم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرعمران سکندر بلوچ نے پنجاب بھر میں ڈینگی سے بچاؤ کی سرگرمیاں تیز کرنے کاحکم دیدیا۔ محکمہ صحت نے صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کے لیے کاروائیاں تیزکردی ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 477 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

گذشتہ روز لاہور سے ڈینگی کے 354 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ گذشتہ روز راولپنڈی سے ڈینگی کے 38 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ گذشتہ روز بہاولپور، ننکانہ صاحب اور شیخوپورہ سے 9 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ گذشتہ روز اٹک، گوجرانوالہ اور سرگودھا سے ڈینگی کے 6مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ گذشتہ روز فیصل آباد اور اوکاڑہ سی 5 جبکہ وہاڑی سے ڈینگی کے 4 کیسز سامنے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بہاولنگر اور گجرات سے ڈینگی کے 3 تین کیسز سامنے آئے ہیں۔ عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے کیسز کی تعداد 8,882 ہو چکی ہے۔ رواں سال لاہور سے اب تک ڈینگی کے 6,347 کیسز سامنے آئے ہیں۔ رواں سال پنجاب بھر میں ڈینگی بخار کے باعث 25 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ گذشتہ روز پنجاب میں ڈینگی بخار کے باعث 1 ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

گذشتہ روز ڈینگی بخار سے ہلاک ہونے والے 1 فرد کا تعلق لاہور سے ہے۔ صوبائی سیکرٹری صحت نے کہاکہ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 2,311 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 1,324 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے علاوہ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 987 مریض داخل ہیں۔ پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے لئے 4,674 بستر مختص کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مد نظر رکھتے ہوئے لاہورکے ٹیچنگ ہسپتالوں میں بھی ڈینگی کے مریضوں کیلئے بستروں کی تعدادمیں اضافہ کیا گیاہے۔ پنجاب میں ڈینگی کیلئے مختص کئے گئے 2,311 بستروں پر مریض زیر علاج ہیں۔ لاہور میں ڈینگی کیلئے مختص کئے گئے 1,324 بستروں پر مریض زیر علاج ہیں۔ صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرنے کہاکہ عوام مون سون میں ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر ضروراپنائیں - مون سون کے دوران ڈینگی سے بچاؤ کے لئے شہری زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

خصوصاً بارش کا پانی رہائشی علاقوں میں نہ جمع ہونے دیں۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 467,004 ان ڈور مقامات کو چیک کیا۔ گذشتہ روز پنجاب بھر میں محکمہ صحت کی ٹیموں نے 107,851 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیاگیا۔گذشتہ روز پنجاب بھر میں 2,154 ان ڈور اور آؤٹ ڈور مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔ گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 63,800 ان ڈور مقامات کو چیک کیا۔

گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 8,957 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیاگیا۔گذشتہ روز لاہور میں 1,347 ان ڈور اور آؤٹ ڈور مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔ سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرنے عوام سے اپیل کی کہ کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بھی اپنائیں۔ انہوں نے پنجاب کے تمام علماء کرام سے بھی اپیل کی کہ مساجد میں آنے والے نمازیوں کو ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہ کریں۔ عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔ گھر کے اندر اور باہر پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔ عوام صفائی کا خیال رکھ کر ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے میں اہم کردارکریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں