مسلم لیگ(ن) کی وزیراعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

جمعہ 22 اکتوبر 2021 15:21

مسلم لیگ(ن) کی وزیراعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ نے وزیراعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ دی اکانومسٹ کی پاکستان کے دنیا کے مہنگے ترین تین ممالک میں شامل ہونے کی رپورٹ پر گہری تشویش ہے۔

(جاری ہے)

دنیا کے دو سو سے زائد ممالک میں برزایل اور ارجنٹائن کے بعد پاکستان میں سب سے زیادہ مہنگائی ہے۔

حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی اور غربت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ساڑھے تین سالوں میں چار وزرائے خزانہ بھی معیشت کی سمت درس کرنے میں ناکام رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے غلط معاشی فیصلوں کی وجہ سے پاکستان معاشی طور پر دیوالیہ پن کا شکار ہورہا ہے۔مطالبہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان فوری عہدے سے مستعفی ہوں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں