وزیراعلیٰ کا جہلم میں نجی سکول کی دیوار گرنے سے 2 بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس،کمشنر و سیکرٹری تعلیم سے رپورٹ طلب

جمعہ 22 اکتوبر 2021 23:09

وزیراعلیٰ کا جہلم میں نجی سکول کی دیوار گرنے سے 2 بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس،کمشنر و سیکرٹری تعلیم سے رپورٹ طلب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جہلم میں نجی سکول کی دیوار گرنے سے 2 بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور سیکرٹری سکولز ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ واقعہ میں زخمی اساتذہ اور بچوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments