وزیر اعلی عثمان بزدار نے تحریک لبیک سے مذاکرات کیلئے راجہ بشارت اور ظہیر الدین پرمشتمل وزراتی کمیٹی تشکیل دے دی

جمعہ 22 اکتوبر 2021 23:23

وزیر اعلی عثمان بزدار نے تحریک لبیک سے مذاکرات کیلئے راجہ بشارت اور ظہیر الدین پرمشتمل وزراتی کمیٹی تشکیل دے دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2021ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے تحریک لبیک سے مذاکرات کے لئے وزراتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے - مذاکراتی کمیٹی میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اورصوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیر الدین شامل ہیں -وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ حضوراکرمؐ کی سنت کے مطابق ملک میں امن و آشتی کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے -معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں - ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں