وزیرِاعظم عمران خان سے پنجاب کے وزیرِ بیت المال سید یاورعباس بخاری کی ملاقات

وزیرِاعظم کو پنجاب میں جاری عوامی فلاح کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی

جمعہ 22 اکتوبر 2021 23:33

وزیرِاعظم عمران خان سے پنجاب کے وزیرِ بیت المال سید یاورعباس بخاری کی ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2021ء) وزیرِ اعظم عمران خان سے پنجاب کے وزیرِ بیت المال سید یاور عباس بخاری نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیرِ اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم کو پنجاب میں جاری عوامی فلاح کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ وزیرِ اعظم نے پسماندہ طبقے کی فلاح کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایت جاری کی۔\932

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں