لاہور کے داخلی و خارجی راستوں سمیت ٹریفک کیلئے بند مقامات کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 16:13

لاہور کے داخلی و خارجی راستوں سمیت ٹریفک کیلئے بند مقامات کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے داخلی و خارجی راستوں سمیت ٹریفک کیلئے بند مقامات کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا،شہر میں تمام پوائنٹس سے رکاوٹیں ہٹانے کے بعد ٹریفک رواں دواں ہوگئی ۔ ٹریفک حکام کے مطابق مذہبی تنظیم کے دھرنے اور ریلی کی وجہ سے بند کی گئی شاہراہوں کو کھول دیا گیا ہے ،اب شہری بابوصابو، سگیاں، شاہدرہ اور ٹھوکر نیاز بیگ سمیت دیگر راستوں سے آجا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

فیروز پور روڈ، جیل روڈ، وحدت روڈ، مال روڈ، کینال روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے،بابو صابو سے سکیم، سکم موڑ سے یتیم خانہ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا،لوئر مال، راوی پل، سیکرٹریٹ چوک میں ٹریفک معمول کے مطابق چل رہی ہے،چونگی امرسدھو، ٹھوکر نیاز بیگ، چوہنگ، موہلنوال، جی ٹی روڈ ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق راستہ ایپ، راستہ ایف ایم کے ذریعے شہریوں کو لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جارہا ہے،شہری مزید راہنمائی کیلئے ہیلپ لائن 15 پر کال کرسکتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں