لوگ ڈینگی ،کورونا یا گولیوں سے مریں تبدیلی والوں کو کوئی پراوہ نہیں‘مسلم لیگ(ن)

ْجب سر سے پانی گزرے نالائق حکمرانوں کو ہوش تب ہی آتا ہے‘سیکرٹری اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 16:13

لوگ ڈینگی ،کورونا یا گولیوں سے مریں تبدیلی والوں کو کوئی پراوہ نہیں‘مسلم لیگ(ن)
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں ڈینگی کا پھیلائو اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے اور بزدار حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ،لاہور میں اب تک 10افراد ڈینگی سے ہلاک ہو چکے ہیں ،گزشتہ روز بھی لاہور میں 3افرادڈینگی کے باعث ہلاک ہوئے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ لاہور،اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈینگی کیسز ہزاروں کی تعداد میں رپورٹ ہورہے ہیں،وفاق اور پنجاب حکومت ڈینگی کے تدارک کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھارہی ،لوگ ڈینگی سے مریں،کورونا سے مریں یا گولیوں سے مریں تبدیلی والوں کو کوئی پرواہ نہیں،جب سر سے پانی گزرے نالائق حکمرانوں کو ہوش تب ہی آتا ہے،ڈینگی کے کیسز میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ حکومتی عدم دلچسپی ہے ،حکومت کہہ رہی ہے صورتحال کنٹرول میں ہے لیکن میڈیا کہہ رہا ہے ڈینگی کنٹرول سے باہر ہورہا ہے ،لاہور کے بڑے ہسپتالوں میں ڈینگی کے نئے مریضوں کیلئے بیڈز کم پڑ چکے ہیں،بزدار حکومت بھی یہی چاہتی ہے کہ مریض ہسپتالوں کی بجائے گھروں میں ہی اپنا علاج کرائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں