ڈانس پارٹی پر چھاپہ، معروف ڈانسر سمیت 11 افراد گرفتار

پولیس نے پارٹی سے اسلحہ اور شراب بھی قبضے میں لے لی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 23 اکتوبر 2021 16:19

ڈانس پارٹی پر چھاپہ، معروف ڈانسر سمیت 11 افراد گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 اکتوبر 2021ء) : پولیس نے ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر 11 افراد کو گرفتار کر لیا۔ سٹی 42 نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندر کے علاقے میں پولیس نے ڈانس پارٹی پر چھاپہ مارا ہے۔معروف ڈانسر مہلک سمیت 11 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلحہ اور شراب بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈانسر مہک ملک کو پرفارمنس کے لیے بلایا گیا تھا۔ڈانس پارٹی میں موجود 11 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ شراب اور نقد رقم بھی قبضے میں لے لی گئی ہے جب کہ پولیس نے سلطان عرف مہک ملک اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں