پیٹرول پر سبسڈی کیلئے مختلف تجاویز زیر غور

پونے دو کروڑ موٹر سائیکلز کیلئے فیول سبسڈی 20 سے 40 ارب روپے ہوگی

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 16:46

پیٹرول پر سبسڈی کیلئے مختلف تجاویز زیر غور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) پیٹرولیم ڈویژن حکام نے 10 سے 20 روپے فی لیٹر پیٹرول پر سبسڈی بینک اکائونٹ یا فیول کارڈ سے دینے کی تجویز دی ہے۔

(جاری ہے)

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق سستا پیٹرول ماہانہ 35ہزار روپے سے کم آمدنی والوں کے لیے ہونا چاہیے جس کے لیے آمدنی، رہائش اور خاندان کا ڈیٹا نادرا سے لیا جائے۔پیٹرولیم ڈویژن حکام نے یہ بھی تجویز دی ہے کہ 35 سال سے زائد عمر والے افراد سبسڈی کے اہل ہونے چاہیں نہ ہی کمرشل بائیکس شامل ہوں، ملک میں پونے دو کروڑ موٹر سائیکلز ہیں جن کے لیے فیول سبسڈی 20 سے 40 ارب روپے ہوگی۔سبسڈی دینے کی سفارشات کی منظوری وزیراعظم عمران خان سے لی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں