وزیراعظم احساس مخصوص اشیائے ضروریہ اعانت پروگرام کیلئے الگ بجٹ کا اعلان کرینگے‘ ثانیہ نشتر

احسان پروگرام کی چیئر پرسن کاوالٹن میںاحساس سروے اندراج عمل کے جائزہ کیلئے احساس مرکز کادورہ

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 17:03

وزیراعظم احساس مخصوص اشیائے ضروریہ اعانت پروگرام کیلئے الگ بجٹ کا اعلان کرینگے‘ ثانیہ نشتر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی و احسان پروگرام کی چیئر پرسن سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ معاشرے کے غریب طبقے کی مشکلات کے خاتمے کی غرض سے احساس پروگرام کیلئے 260ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ،وزیراعظم احساس مخصوص اشیائے ضروریہ اعانت پروگرام کیلئے الگ بجٹ کا اعلان کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوںنے والٹن میںاحساس سروے اندراج عمل کے جائزہ کیلئے احساس مرکز کے دورے کے دوران کہی۔

ڈاکٹرثانیہ نشترنے کہاکہ احساس پروگرام جس میں احساس کفالت، احساس نشوونما، بچوں کیلئے احساس وظائف اور دیگر شامل ہیں کے مختلف اقدامات اس سروے سے منسلک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں سروے جلد مکمل ہوگا جبکہ ملک بھر میں سروے مکمل کیا گیا ہے۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments