وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر داخلہ شیخ رشید احمدکی صدارت میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اہم اجلاس

کالعدم تنظیم کے احتجاج کا مختلف پہلوئوں سے جائزہ لیا گیا،وفاقی و صوبائی وزراء ،چیف سیکرٹری ،آئی جی پنجاب بھی شریک ہوئے

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 17:03

وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر داخلہ شیخ رشید احمدکی صدارت میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اہم اجلاس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیر داخلہ شیخ رشید احمدکی صدارت میںصوبائی دارالحکومت لاہور میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے سیف سٹیز اتھارٹی کے دفتر میں اہم اجلاس ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری، وزیر امورکشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور، وزیر قانون راجہ بشارت، وزیر پراسیکیوشن چوہدری ظہیر الدین کی شرکت چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب، ایڈیشنل سیکرٹری ہوم، کمشنر لاہور سمیت دیگر افسران شریک ہوئے ۔

اجلاس میں کالعدم تنظیم کے احتجاج کا مختلف پہلوئوں سے جائزہ لیا گیا ۔اس موقع پر وزیر داخلہ اور شرکاء کو امن و امان کی صورتحال اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حکمت عملی بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی اورمستقبل کے لائحہ عمل بارے تمام متعلقہ اداروں سے رائے لی گئی۔اجلاس میں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں