بلدیاتی اداروںکے موجود نہ ہونے سے عوام کو بہت نقصان اٹھانا پڑا ‘شہباز شریف

وہ تمام لوگ خراج تحسین کے مستحق ہیں جو بلدیاتی اداروں کی بحالی کے مطالبے پر مضبوطی سے ڈٹے رہے

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 17:03

بلدیاتی اداروںکے موجود نہ ہونے سے عوام کو بہت نقصان اٹھانا پڑا ‘شہباز شریف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی اداروںکی بحالی نچلی ترین سطح پر عوام کو بااختیار بنانے کی طرف ایک ناگزیر امر ہے۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ ان اداروں کے موجود نہ ہونے سے عوام کو بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ وہ تمام لوگ خراج تحسین کے مستحق ہیں جو ان اداروں کی بحالی کے مطالبے پر مضبوطی سے ڈٹے رہے اور اس کے لیے طویل جدوجہد کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں