موقع موقع کرنے والوں کو منہ چھپانے کا موقع نہیں ملے گا‘فیاض الحسن چوہان

گرین شرٹس بھارتی ٹیم کو چاروں شانے چت گرانے کے لیے مکمل تیار ہیں‘وزیر جیل خانہ جات

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 17:03

موقع موقع کرنے والوں کو منہ چھپانے کا موقع نہیں ملے گا‘فیاض الحسن چوہان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان ،بھارت کرکٹ میچ کا تمام شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے،گرین شرٹس بھارتی ٹیم کو چاروں شانے چت گرانے کے لیے مکمل تیار ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ موقع موقع کرنے والوں کو منہ چھپانے کا موقع نہیں ملے گا۔ انہوںنے کہاکہ ہم اپنی پرفارمنس سے پاکستان نہ آنے والی ٹیموں کو واضح پیغام دیں گے،کرکٹ اور پاکستان کو ایک دوسرے سے جدا نہیں کیا جا سکتا۔انہوںنے کہاکہ پاکستانی کرکٹ کے خلاف سازشیں بری طرح ناکام ہو چکی ہیں،انشا اللہ بہت جلد تمام عالمی ٹیمیں پاکستان آنے کے لیے پر تولیں گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں