سیاسی مخالفین کے احتجاج سے خوفزدہ نہیں،اتحادی جماعتیں اور عوام حکومت کیساتھ کھڑے ہیں‘گورنر چوہدری سرور

بیورو کریسی 72سال سے برسراقتدارہے ،اسے کوئی گالی نہیں دیتا ،فلاحی منصوبوںمیںرکاوٹ ڈالنا نیکی کاکام سمجھا جاتا ہے ‘ تقریب سے خطاب /نجی ٹی وی

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 23:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے ملاقات کی جس میں سیاسی ،حکومتی اور پار لیمانی امور سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی ۔ گورنر چوہدری سرور نے کہاکہ ملک کسی ٹکرا ئوکا متحمل نہیں ہوسکتا ،اپوزیشن الیکشن کا انتظار کر ے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ سال2018/19/20گزرچکے ،21/22بھی گزر جائیں گے ، سیاسی مخالفین کے احتجاج سے خوفزدہ نہیں الیکشن 2023میں ہی ہونگے ، کوئی شک نہیں اپوزیشن جماعتیں خود تقسیم ہیں ان کے پاس کوئی وژن نہیں۔

انہوںنے کہاکہ ۔ عوام نے تحر یک انصاف کو پانچ سال حکومت کر نے کا مینڈیٹ دیا ہے ، آئینی مدت پور ی کر نا تحر یک انصاف کی حکومت کا آئینی اور جمہوری حق ہے ۔ مہنگائی جیسے مسائل کے خاتمے کیلئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ،عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ بیورو کریسی 72سال سے بر سر اقتدارہے اسے کوئی گالی نہیںدیتا، فلاحی منصوبوںمیں رکاوٹ ڈالنانیکی کاکام سمجھا جاتاہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں