پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول، دبئی ایکسپوکے ذریعے دنیا کوآگاہی دیں گے ‘ میاں اسلم اقبال

وزیراعلی پنجاب دبئی ایکسپوکے دوران خصوصی پورٹل پنجاب ایز کا اجرا کریں گے‘صوبائی وزیر صنعت و تجارت

اتوار 24 اکتوبر 2021 15:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہاہے کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول، دبئی ایکسپوکے ذریعے دنیا کوآگاہی دیں گے ،وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار دبئی ایکسپوکے دوران خصوصی پورٹل پنجاب ایز کا اجرا ء کریں گے،پورٹل کے اجرا ء سے پنجاب میں عالمی سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھلیں گی ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ وزیراعلی کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے دبئی ایکسپو میں بھر پور شرکت کا فیصلہ کیاہے ،پنجاب کے 20 محکمے دبئی ایکسپو میں شرکت کریں گے۔انہو ں نے کہاکہ ماہ نومبر میں پاکستان پویلین میں پنجاب کی ثقافت اور سرمایہ کاری کے مواقعوں کو اجاگر کیاجائے گا ۔میاں اسلم اقبال نے کہاہے کہ دبئی ایکسپومیں درجنوں سیمینار،مذاکراتی نشستیں اور کاروبار ی فورم کا انعقاد کیاجائے گا -وزیراعلی سردار عثمان بزدار کاروباری وفد کے ہمراہ پاکستان پویلین کا دورہ کریں گے اور وزیراعلی دبئی ایکسپو میں عالمی سرمایہ کاروں کے ساتھ ایک بزنس فورم کا بھی انعقاد کریں گے ۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments