طیاروں کی کمی اور آپریشنل وجوہات کے سبب متعدد مقامی و بین الاقوامی پروازیں منسوخ

اتوار 24 اکتوبر 2021 15:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) طیاروں کی کمی اور آپریشنل وجوہات کے سبب علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر متعدد مقامی و بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کی لاہور سے دبئی دو طرفہ پرواز 203/204 ، پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز 313 ،ایئر بلیو کی لاہور سے دبئی دو طرفہ پرواز 416/417، قطر ایئر ویز کی لاہور سے قطر دو طرفہ پرواز 628/629 ، ایئر بلیو کی لاہور سے کراچی دو طرفہ پرواز 403/404 ،سیرین ایئر لائن کی لاہور سے راست الخیمہ جانے والی پرواز 4725، ایئر بلیو کی لاہور سے کراچی دو طرفہ پرواز 407/408 ،پی آئی اے کی شارجہ سے لاہور آنے والی پرواز 186 ،سیرین ایئر لائن کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز 520 اورپی آئی اے کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز 304 منسوخ کردی گئی۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments